وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے سیاسی اختلافات سے قطع نظر علاقائی امن اور استحکام کیلئے عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف کرنا چاہیے۔
انہوں نے آج قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بالخصوص چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے تصادم ٹل گیا۔
وزیر دفاع نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو نشانہ بنایا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ یہ آزمائش کے دن ہیں اِس وقت ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض معاملات ایسے ہیں جن پر غیر مشروط اتحاد ضروری ہے۔
