وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 103ویں سالگرہ پر صدر رجب طیب اردوان، حکومت اور برادر عوام کو دلی مبارک باد دی ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی قابلِ فخر تاریخ، بھرپور ثقافتی ورثہ اور جمہوریہ کی حیثیت سے اس کا شاندار سفر اس کے عوام کی ثابت قدمی، جرأت مندی اور ناقابلِ تسخیر جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ تاریخ، باہمی اعتماد اور غیر متزلزل یکجہتی پر مبنی بھائی چارے کا مثالی رشتہ قائم ہے۔
انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پاکستان اور ترکیہ خطے اور اس سے باہر امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
