وزیرِ اعظم نے لاہور اور کراچی ہوائی اڈوں کی ماسٹر پلان کے تحت توسیع کی منظوری دے دی

وزیراعظم شہباز شریف نے ماسٹر پلان کے مطابق لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں کو توسیع دینے کی منظوری دی ہے۔

وزیراعظم نے اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر، معیار پر کوئی سمجھوتہ کیے بغیر، بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستانی ہوائی اڈوں پر مسافروں کی سہولت کو اولین ترجیح دی جائے۔

وزیراعظم نے توسیعی منصوبوں اور مسافروں کے لیے سفری سہولتیں بہتر بنانے کے اقدامات کی تیسرے فریق سے توثیق کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈوں پر سہولتیں مزید بہتر بنانے کے لیے بین الاقوامی شہرت یافتہ اداروں کی خدمات حاصل کی جائیں۔

وزیراعظم نے بہتر خدمات کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہوائی اڈوں پر مسافروں کو خدمات فراہم کرنے والے افسران اور عملے کو باقاعدہ تربیت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈوں پر موجود مختلف اداروں کے درمیان روابط مزید بہتر بنائے جائیں۔

↑
Exit mobile version