
قومی
رانا مشہود کا فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے تعلیمی اور ترقیاتی مواقع کے ذریعے فلسطینی نوجوانوں کی مدد کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ اسلام آباد میں پاکستان میں فلسطینی سفیر ڈاکٹر زہیر محمد حمداللہ زید سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔
رانا مشہود احمد خان نے فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی مدد کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گا۔
فلسطینی سفیر نے وزیراعظم شہباز شریف کے اقدامات کو سراہا اور فلسطینی نوجوانوں کو پاکستانی جامعات میں طبی تعلیم حاصل کرنے کی دعوت دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔















