وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے ڈیجیٹل جدت اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبے میں سعودی عرب کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات آج ریاض میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے اپنی ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو قانون سازی کے ذریعے بنیاد فراہم کی ہے اور اس مقصد کے لیے ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ اہم پیش رفت ہے۔
