
تجارت
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا
حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 370 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔















