بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چیئرمین سینیٹ کی پاکستان اور قطر کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور قطر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو تجارت، سرمایہ کاری اور سماجی و سیاسی تعاون کے ذریعے مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اسلام آباد میں قطر کے معروف کاروباری شخصیت اور شاہی خاندان کے سینئر رکن شیخ نایف بن عید آل ثانی کی قیادت میں قطری وفد سے ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان علاقائی اور عالمی سطح پر امن اور مذاکرات کے فروغ میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی، خصوصاً سیاحت، زراعت، توانائی اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پر زور دیا۔

شیخ نایف بن عید آل ثانی نے امن، مذاکرات، ترقی اور علاقائی تعاون کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

قطری وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button