مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت کے لیے پرعزم ہے: نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی خدمت اور ان کے مسائل جلد از جلد حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ آج مری میں مسلم لیگ (ن) کی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

نواز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال سابق حکومتوں کی ناقص کارکردگی کا نتیجہ ہے، کیونکہ وہ عوام کی توقعات اور امنگوں پر پورا اترنے میں ناکام رہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح آزاد کشمیر میں پنجاب کی طرز پر ترقی کو فروغ دینا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف پر زور دیا کہ آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے ضروری فنڈز فراہم کیے جائیں۔

نواز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھے۔

Exit mobile version