بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر مملکت کا اظہار افسوس

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مشرقی انڈونیشیا کے جزیرے فلوریس کے قریب آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں صدر مملکت نے حکومت اور عوام پاکستان کی جانب سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

آصف علی زرداری نے اس مشکل گھڑی میں حکومت اور عوامِ انڈونیشیا کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان کے غم میں برابر کا شریک ہے۔

صدر مملکت نے زلزلے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی اور کہا کہ پاکستان ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button