بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا گڈ گورننس کے ذریعے عوامی مسائل حل کرنے کا عزم

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عوام کو درپیش مسائل گڈ گورننس کے ذریعے حل کیے جائیں گے۔

وہ آج ضلع ڈیرہ بگٹی میں قبائلی عمائدین سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے سرکاری افسران کو ہدایت کی کہ عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دی جائے اور ان کے مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے۔

تعلیم کے شعبے میں حکومتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے میں بند پڑے سینکڑوں اسکولوں کو فعال کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button