سینیٹ چیئرمین اور قومی اسمبلی کے اسپیکر کی پارلیمانی امور پر ملاقات

قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے آج اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پارلیمانی امور، قومی اہمیت کے معاملات، ادارہ جاتی روابط اور سینیٹ و قومی اسمبلی کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دونوں ایوانوں کے درمیان قریبی رابطہ اور باہمی تعاون جمہوری روایات کے استحکام اور مؤثر پارلیمانی نظام کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔

ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے درمیان ادارہ جاتی ہم آہنگی اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

Exit mobile version