وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں سرکاری بھرتیوں کے عمل میں مکمل میرٹ اور شفافیت یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ آج جہلم میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے اور انہیں تعلیمی وظائف دینے کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملکی سیاست میں فعال کردار ادا کریں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔
مریم نواز نے کہا کہ صوبے کے چھوٹے شہروں میں بھی غیر معمولی ترقیاتی کام جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف شہروں میں اسپتال اور اسکول قائم کیے جا رہے ہیں، جبکہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کی سطح پر کینسر اسپتال بنائے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ کے مطابق صوبے بھر میں 300 نواز شریف اسکولز آف ایمننس بھی قائم کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد تعلیمی سہولیات کو مزید بہتر بنانا ہے۔
