نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا قونصلر سروسز میں بہتری کے اقدامات کا جائزہ

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت آج اسلام آباد میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں قونصلر سروسز کو مزید بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم کو عوامی سہولت میں اضافے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، جن میں قونصلر سروسز کو ڈیجیٹلائز کرنے کے منصوبے اور شہریوں کو زیادہ آسانی فراہم کرنے کے لیے صبح اور شام کی شفٹیں شروع کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔محمد اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ قونصلر سروسز کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ عوام کو مؤثر، شفاف اور بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Exit mobile version