بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مون سون بارشیں: پنجاب بھر میں نکاسیٔ آب کا آپریشن تیز کر دیا گیا

پنجاب حکومت نے موسلا دھار مون سون بارشوں کے پیشِ نظر صوبے بھر میں نکاسیٔ آب کا آپریشن مزید تیز کر دیا ہے۔

لاہور سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق، گلیوں، محلوں اور شاہراہوں سے بارش کا پانی بروقت نکالنے کے لیے صوبے کے 41 اضلاع میں ایک ہزار سے زائد جدید ڈی واٹرنگ مشینیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ آپریشن وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی نگرانی میں جاری ہے، جو متعلقہ تمام محکموں کی کارکردگی کا خود جائزہ لے رہی ہیں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ نکاسیٔ آب کے کام کو مؤثر اور بروقت مکمل کیا جا سکے۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button