فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کی ملاقات، باہمی تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے آج راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و دوطرفہ سلامتی اور مؤثر سرحدی انتظام سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزیر داخلہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے، تنازعات کے پرامن حل کی حوصلہ افزائی کرنے اور امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے مستقل سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے اسے نہایت اہم قرار دیا۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ علاقائی سلامتی، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے قریبی رابطوں اور باہمی تعاون کے مؤثر نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

Exit mobile version