برطانیہ کی ہائی کمشنر برائے پاکستان جین میریٹ نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے کوئٹہ میں ملاقات کی، جس میں صوبے کی پائیدار ترقی کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تعلیم، صحت، گورننس اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے مواقع کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت کے لیے امن، پائیدار ترقی اور عوامی فلاح اولین ترجیحات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے بلوچستان میں ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت جامع اور مساوی ترقی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
