
قومی
کسی کو شہداء کی تضحیک کی اجازت نہیں دی جائے گی، طاہر اشرفی
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ شہدا قوم کا فخر ہیں اور کسی کو بھی انہیں یا ان کے خاندانوں کو تنقید کا نشانہ بنانے یا ان کی تضحیک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیاست دانوں پر زور دیا کہ وہ ملک کے محافظوں کے حوصلے بلند کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کریں۔
مولانا طاہر محمود اشرفی نے پاک فوج، رینجرز، فرنٹیئر کور، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کو اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے وطن کا دفاع کرنے پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اشتہار















