بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کا مویشیوں میں منہ کھر بیماری کی ویکسین کی تیاری کے لیے فنڈز کی فراہمی کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت افزائشِ حیوانات کے شعبے کے فروغ کے لیے منہ کھر بیماری کی ویکسین مقامی سطح پر تیار کرنے کے منصوبے کے لیے فنڈز فراہم کرے گی۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں "پاکستان کے لائیو سٹاک کے وسائل سے فائدہ اٹھانے” کے موضوع پر قومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ زراعت اور مویشی پالنا ایسے اہم شعبے ہیں جو بھرپور محنت اور باہمی تعاون سے صرف ایک سال میں پاکستان کی معیشت کی بحالی میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

شہباز شریف نے اعلان کیا کہ گزشتہ سال کے اقدام کے بعد اس سال بھی چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سے مزید ایک ہزار نئے زرعی گریجویٹس کو سرکاری خرچ پر جدید تربیت کے لیے چین بھیجا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے جانوروں کی شناخت اور بیماریوں کی تشخیص کے نظام کا افتتاح بھی کیا، جس کا مقصد مویشی بانی کے شعبے میں پیداوار بڑھانا، جینیاتی بہتری، بیماریوں پر قابو پانا اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button