وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سارک چارٹر کے ساتھ پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے رابطوں، پائیدار ترقی اور جنوبی ایشیا کے عوام کی مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے علاقائی تعاون کو دوبارہ فعال کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
وہ جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) کے سیکرٹری جنرل، ایمبیسڈر محمد غلام سرور خان سے گفتگو کررہے تھے، جنہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے الوداعی ملاقات کی۔
وزیراعظم نے سارک کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے اپنی مدتِ ملازمت کے دوران علاقائی تعاون کو فروغ دینے میں سیکرٹری جنرل کی مخلصانہ خدمات اور قیادت کو سراہا۔
انہوں نے سفیر محمد غلام سرور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سارک کے سیکرٹری جنرل نے سارک کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی مدتِ ملازمت کے دوران پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ تعاون پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
