
قومی
پاکستان، فرانس کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے:صدر
صدر مملکت آصف علی زرداری نے فرانس کے صدر اِمینیوئل میکرون اور عوام کو ان کے قومی دن پر مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان، فرانس کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات اور شراکت داری کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جو باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور امن، ترقی اور بین الاقوامی قانون کیلئے غیر متزلزل عزم پر مبنی ہیں۔
صدر مملکت نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مزید وسعت پائے گا، جس سے عوام کی مشترکہ خوشحالی اور فلاح و بہبود کو فروغ ملے گا۔آصف علی زرداری نے فرانس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور کثیر جہتی فورمز پر تعاون کو بڑھانے کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
اشتہار















