بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا

پاکستان ویمنز انڈر 19 اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز منگل، 14 جولائی سے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔

سیریز کا دوسرا میچ 17 جولائی، تیسرا 19 جولائی، جبکہ چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی بالترتیب 22 اور 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

تمام میچز مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوں گے، جبکہ ٹاس شام 6:30 بجے ہوگا۔

شائقین کے لیے نیشنل بینک اسٹیڈیم کے ظہیر عباس اور ماجد خان انکلوژرز میں داخلہ مفت ہوگا۔

پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کی قیادت فضہ فیاض کریں گی، جبکہ جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کی کپتان میکی وان وورسٹ ہوں گی۔

پاکستان نے اپنے گزشتہ پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلہ دیش کو اس کی سرزمین پر 3-2 سے شکست دی تھی۔

اس سیریز کے لیے پاکستان کے 17 رکنی اسکواڈ میں شامل 12 کھلاڑی وہی ہیں جنہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف گزشتہ سیریز کھیلی تھی، جن میں کپتان فضہ فیاض کے علاوہ اقصیٰ حبیب، عریشہ انصاری، بریرہ سیف، کومل خان، مہنور زیب، میمونہ خالد، راحیمہ سید، روائل فرحان، روزینہ اکرم، شہر بانو اور ذوفشان ایاز شامل ہیں۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button