خضدار کے علاقے زیدی میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی تحسین شہید کو قوم کا سلام

بلوچستان خضدار میں پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے والے سپاہی تحسین نے وطن پر قربان ہو کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

سپاہی تحسین 10 جولائی کو خضدار زیدی کے علاقے میں دہشتگردوں کے پولیس سٹیشن حملے کو بہادری سے پسپا کرتے ہوئے شدید زخمی ہو ئے۔

زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی تحسین شہید کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں سپاہی تحسین شہید کے والد کے حوصلے اور ایمان نے مادر وطن سے محبت کا عملی ثبوت پیش کر دیا۔

بیٹے کی شہادت پر والد نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

شہید سپاہی تحسین کے جنازے پر ننھے بیٹے کی آواز نے ہر پاکستانی کی آنکھ کو نم کر دیا۔

وطن کی خاطر جان نچھاور کرنے والے ایسے بہادر سپوت ہمیشہ قوم کا فخر رہیں گے۔

Exit mobile version