بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے، امریکی صدر کا نیا دعویٰ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ میں طیاروں کے گرائے جانے کا ذکر کر کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے زخم پھر تازہ کر دیے۔صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے۔

امریکی صدر نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ روک کر 3 کروڑ جانیں بچائیں،پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ میں نے جنگ روک کر 3کروڑ افراد کو بچایا۔اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل میں ان کی مقبولیت 99 فیصد تک تھی، سمجھ سے بالاہے کہ کوئی یہودی ڈیموکریٹ کو ووٹ کیسے دے سکتا ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ پاکستان اور بھارت کےدرمیان جنگ بندی کی بات کئی بار دہراچکے ہیں۔ہر بار یہ بات سن کر مودی سرکارسیخ پا ہوجاتی ہے اور ساتھ ہی بھارتی حزب اختلاف کانگریس کو مودی جی کا مذاق اڑانےکا پھر موقع مل جاتا ہے۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button