احسن اقبال کا پائیدار ترقی کے لیے پالیسیوں کے تسلسل پر زور

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں پائیدار ترقی کے حصول کے لیے محاذ آرائی کی سیاست سے گریز اور قومی پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔

شکرگڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دفاع اور سفارت کاری کے میدان میں کامیابیوں کے بعد اب پاکستان کو اپنی تمام تر توجہ معاشی ترقی پر مرکوز کرنا ہوگی۔

احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر تقریباً 6 سے 7 فیصد تک آ گئی ہے، جو ملکی معیشت میں بہتری کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

Exit mobile version