امریکا۔ایران جنگ کے خاتمے میں پاکستان کا کردار عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے میں پاکستانی قیادت کے مؤثر کردار نے پاکستان کو عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے بلومبرگ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ثالث کے طور پر امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا سب سے پہلے اعلان کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان کی عسکری قیادت امریکا۔ایران جنگ روکنے میں کلیدی کردار کے طور پر سامنے آئے۔

بلومبرگ کے مطابق پاکستان نے ایرانی قیادت سے رابطوں، اسلام آباد میں امن مذاکرات اور انتہائی پیچیدہ سفارتی کوششوں کے ذریعے امن کی راہ ہموار کی۔

برطانوی پارلیمنٹ کے سابق رکن اسٹیفن پاؤنڈ نے پاکستان کی کامیاب ثالثی کو عالمی سطح پر ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیا۔

امریکی محکمہ دفاع کے سابق عہدیدار کرسٹوفر کلیری نے کہا کہ پاکستان خطے میں ایک بااثر سفارتی اور عسکری قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

Exit mobile version