پاکستان اکنامک سروے کل (جمعرات) کو جاری کیا جائے گا

مالی سال 2025-26 کے اختتام پر پاکستان اکنامک سروے کل (جمعرات) کو جاری کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران پاکستان اکنامک سروے 2025-26 کا باضابطہ اجرا کریں گے۔

اقتصادی سروے میں رواں مالی سال کے دوران ملکی معیشت کی مجموعی کارکردگی، مختلف شعبوں کی پیش رفت، اقتصادی اشاریوں اور حکومتی پالیسیوں کا جامع جائزہ پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر اپنے بیان میں بتایا ہے کہ مالی سال 2026-27 کا وفاقی بجٹ جمعہ کی دوپہر قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے، جس میں حکومتی آمدن، اخراجات، ٹیکس تجاویز اور مختلف شعبوں کے لیے مالیاتی اقدامات کا اعلان متوقع ہے۔

Exit mobile version