وزیرِ صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
آج اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
وزیرِ صحت نے کہا کہ حکومت جدید دور کے تقاضوں کے مطابق نرسنگ شعبے کی بہتری اور ترقی کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت نے نرسنگ شعبے میں بہتر طرزِ حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے ایک آرڈیننس متعارف کرایا ہے، جسے وزیرِاعظم کی منظوری کے بعد صدر کے دفتر بھجوا دیا گیا ہے۔
