وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قومی اسمبلی کے ارکان ملک ابرار احمد، ملک سہیل خان اور حافظ میاں نعمان نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں کے دوران ارکانِ اسمبلی نے خلیجی خطے میں کشیدہ صورتحال کے دوران وزیراعظم کے مؤثر اور قائدانہ کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ارکانِ اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کی پیش رفت سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر حلقوں کو درپیش مسائل اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
