وجیہہ قمرکا قازقستان کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پرزور

وفاقی وزیرمملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے قازقستان کے ساتھ اعلی تعلیم، تحقیق اور پیشہ ورانہ تربیتی پروگراموں میںتعاون کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان میں قازقستان کے سفیرYerzhan Kistafin سے گفتگو کرتے ہوئے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے بین الاقوامی شراکت داریوں کے فروغ کیلئے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔
ملاقات کے دوران فریقین نے تعلیم کے شعبے میں دوطرفہ روابط کو مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، جس میں بالخصوص تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم، مہارتوں کے فروغ کے اقدامات، تعلیمی وظائف کے مواقع اور ہنر مند افرادی قوت کے تبادلے پر توجہ مرکوز کی گئی۔قازقستان کے سفیرYerzhan Kistafin نے بھی تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے میں اپنے ملک کی دلچسپی کا اعادہ کیا۔

Exit mobile version