بیجنگ (سی این پی )چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بیجنگ میں گریٹ ہال آف دی پیپل میں منعقدہ استقبالیہ تقریب کے دوران چینی وزیراعظم لی چیانگ سے غیر رسمی ملاقات کی۔اس موقع پر چینی وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ چین کے سرکاری دورے پر موجود ہیں۔
