
قومی
پاکستان کا فلسطین،مقبوضہ کشمیرمیں عالمی قانون کے عہد کی تجدید کا مطالبہ
پاکستان نے بالخصوص فلسطین اور بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی اور بین الاقوامی قانون کے عہد کی تجدید کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ مطالبہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کھلے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کیا















