بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عیدالحضیٰ 27 مئی بروز بدھ ہو گی

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آنےکا اعلان کردیا، پاکستان میں عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی۔ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت  چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد  نے کی۔

اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی کےارکان، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین  بھی شریک ہیں۔اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button