پاکستان کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایجنڈے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس

وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیجیٹل ماسٹر پلان ایک قومی فریم ورک ہے جو معیشت کے تمام شعبوں میں جامع اور مربوط ڈیجیٹل تبدیلی کو یقینی بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایجنڈے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ملک میں ڈیجیٹل ترقی کے یکساں اور مؤثر نفاذ کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

احد چیمہ نے امید ظاہر کی کہ نیشنل ڈیجیٹل ماسٹر پلان کے حوالے سے تمام صوبوں سے مشاورت آئندہ وفاقی بجٹ سے قبل مکمل کر لی جائے گی تاکہ قومی ترجیحات میں ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Exit mobile version