وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان ڈیجیٹل معیشت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے سیئول میں واقع پینگیو ٹیکنو ویلی کا دورہ کیا۔
آمد پر انہیں عالمی ٹیکنالوجی مرکز کے امور، اس کے طریقۂ کار اور جدید اختراعات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان جنوبی کوریا کے جدید ٹیکنالوجی ماڈلز سے استفادہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک تکنیکی معلومات اور تجربات کے تبادلے پر اتفاق کر چکے ہیں۔
وفاقی وزیر کا یہ دورہ پاکستان کے ڈیجیٹل وژن کو فروغ دینے اور دنیا کے معروف ٹیکنالوجی اداروں کے ساتھ تعاون قائم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
