وزیراعلیٰ پنجاب کل سے آذربائیجان کا دورہ کریں گی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کل (اتوار) سے آذربائیجان کا دورہ کریں گی۔دورے کے دوران وہ باکو میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل ورلڈ اربن فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

مریم نواز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے بھی ملاقات کریں گی۔اس کے علاوہ وہ خصوصی سرکاری مہمان کی حیثیت سے باکو اولمپک اسٹیڈیم میں ورلڈ لیڈرز سمٹ سے خطاب بھی کریں گی۔

Exit mobile version