پاکستان کا شام میں بحالی اور سیاسی پیش رفت کے بڑھتے ہوئے آثار کا خیرمقدم

پاکستان نے شام میں بحالی اور سیاسی پیش رفت کے بڑھتے ہوئے آثار کا خیرمقدم کیا ہے۔اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کی انسانی اور سیاسی صورتحال پر بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ شام کے حوالے سے اقوامِ متحدہ کی مسلسل شمولیت ناگزیر ہے۔انہوں نے انسانی امداد کے لیے مالی وسائل کی کمی کو پورا کرنے کے لیے عالمی تعاون بڑھانے پر زور دیا اور شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے مکمل احترام کا مطالبہ کیا۔

Exit mobile version