نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیرِ خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور کثیرالجہتی امور پر تبادلۂ خیال کیا، جن میں پاک۔ازبک تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال شامل تھی۔ازبکستان کے وزیرِ خارجہ نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
پاکستان اور ازبکستان کا باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق
