بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرکا پاکستان میں فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ 2025-26 کامیابی سے مکمل

کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے پاکستان میں فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ 2025-26 کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔

اس ملک گیر منصوبے کے تحت پاکستان کے اکتیس اضلاع میں غذائی امداد تقسیم کی گئی، جن میں پنجاب کے دس، خیبر پختونخوا کے پانچ، بلوچستان کے سات، سندھ کے چھ اور آزاد جموں و کشمیر کے تین اضلاع شامل ہیں۔

منصوبے کا مقصد مستحق اور غذائی قلت کا شکار خاندانوں کو بروقت ضروری خوراک کی فراہمی یقینی بنانا تھا۔

پروجیکٹ کے تحت کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے ہزاروں ضرورت مند خاندانوں میں راشن پیکجز تقسیم کیے۔ ہر پیکج کا وزن ستانوے کلوگرام تھا، جس میں 80 کلو آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلو چینی، 5 کلو چنے کی دال اور 2 کلو کھجور شامل تھیں۔

امدادی سامان کی تقسیم نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز، ضلعی انتظامیہ اور دیگر شراکت دار اداروں کے تعاون سے انجام دی گئی۔

منصوبے کے تمام مراحل شفاف، مؤثر اور منظم انداز میں مکمل کیے گئے تاکہ امداد حقیقی مستحقین تک پہنچ سکے۔

یہ منصوبہ پاکستان میں غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے اور ضرورت مند افراد کو بروقت انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button