پنجاب کابینہ نے صوبے بھر میں انشورنس سہولیات کی فراہمی کے لیے "پنجاب جنرل انشورنس کمپنی” کے قیام کی منظوری دے دی۔
یہ منظوری آج لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔
اجلاس میں چولستان اور کچے کے علاقوں کے عوام کے لیے "اپنا کھیت، اپنا روزگار” اسکیم شروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی، جس کے تحت لوگوں کو آسان شرائط پر کھیتی باڑی اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ پروگرام کی نگرانی سخت ڈیجیٹل نظام کے تحت کی جائے تاکہ شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا سکے۔
