بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم شہبازشریف اور قطری ہم منصب کا علاقائی امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم شہباز شریف کو آج ان کے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے ٹیلی فون کیا۔اپنی گرمجوش اور خوشگوار گفتگو کے دوران دونوں رہنمائوں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں جاری امن کوششوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی گہرائی کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کے امن اقدامات کیلئے قطر کی مسلسل اور ثابت قدم حمایت کی تعریف کی۔دونوں فریقین نے امن کی جاری کوششوں کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے تمام فریقین کی طرف سے تعمیری شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کے لئے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ وہ امیر قطر کے آئندہ دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button