وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صاف ستھرا ماحول ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور صفائی ستھرائی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
لاہور میں ستھرا پنجاب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ صفائی ایمان کا لازمی جز ہے۔ انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کو حکومت کا ایک اہم اقدام قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ صفائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے اور اس کے موثر نفاذ کیلئے تمام ضروری وسائل مہیا کیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ شفافیت اور کارکردگی یقینی بنانے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون ٹیکنالوجی سمیت نگرانی کیلئے جدید آلات استعمال کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ وہ پروگرام کی موثر نگرانی کو یقینی بنائیں اور عوامی شکایات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ پروگرام میں بدعنوانی، بدانتظامی اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
