
قومی
معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پرگنڈا سنگھ بارڈر قصور میں شاندار تقریب
معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں فتح کا ایک سال مکمل ہونے پرگنڈا سنگھ بارڈر، قصور میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں طلبہ، اساتذہ، وکلا، پولیس، سول ملازمین اورعام شہریوں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے شرکاء سبز ہلالی پاکستانی پرچم تھامے ملک اور پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کرتے رہے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی کو دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں افواج پاکستان اوراس کی قیادت پر فخر ہے جن کی بدولت ہمیں دنیا میں عزت ملی۔شرکاء نے کہا کہ دنیا ہماری عسکری قیادت کے گن گارہی ہے اورآج پاکستان کو اقوام عالم میں اہم مقام حاصل ہے۔















