شہریوں کو فوری خدمات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: محسن

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہریوں کو فوری خدمات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وہ آج لاہور کے علاقے شملہ پہاڑی میں قائم چوبیس گھنٹے کھلے رہنے والے نادرا سینٹر کے اچانک دورے کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

محسن نقوی نے سینٹر میں شہریوں کے رش اور ایئر کنڈیشنرز بند ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مختلف کاؤنٹرز کا دورہ کیا، شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ سینٹر میں سہولیات اور رش کے انتظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔

Exit mobile version