پنجاب حکومت نے سیف سٹیز اتھارٹی کے ساتھ مل کر صوبے بھر میں پنک بٹن سسٹم فعال کر دیا ہے جس کا مقصد شہریوں کو فوری ایمرجنسی رسپانس کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنک بٹن سسٹم پنجاب پولیس کی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 اور سیف سٹیز سنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے براہ راست منسلک ہے۔ ایک بارفعال ہونے کے بعد، ایک خودکار الرٹ کنٹرول روم کو بھیجا جاتا ہے، جس کے بعد قریبی پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو فوری طور پر اس مقام پر روانہ کر دیا جاتا ہے۔
یہ سسٹم صوبے بھر میں عوامی مقامات، اہم شاہراہوں اور حساس مقامات پر نصب کیا جا رہا ہے تاکہ ہراسانی، ڈکیتی، چوری یا طبی ہنگامی صورت حال میں فوری کارروائی کویقینی بنایا جا سکے۔
