بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور سعودی عرب کا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

مشرق وسطیٰ میں قیام امن کا مشن، وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے۔وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، خطے کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، دو طرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی، پاکستان اور سعودی عرب کا تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے، وزیراعظم کے پہنچنے پر سعودی ولی عہد نے ان کا استقبال کیا، محمد بن سلمان نے امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف قطر اور ترکیے بھی جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات گرمجوشی پر مبنی تھی، ملاقات میں تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی راہیں تلاش کیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ایمان، اعتماد اور باہمی احترام پر مبنی گہرے تعلقات کی توثیق کی، تاریخی، برادرانہ تعلق کو آئندہ نسلوں تک مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے حالیہ علاقائی کشیدگی کے تناظرمیں سعودی عرب کیساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہارکیا۔شہباز شریف نے ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں دکھائے گئے مثالی صبر اور تحمل کی تعریف کی، شہبازشریف نے پاکستان کی امن کوششوں کی تازہ ترین پیشرفت سے آگاہ کیا۔

ولی عہد محمد بن سلمان نے امن عمل میں وزیر اعظم شہبازشریف اورفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے تعمیری کردار کی تعریف کی، وزیراعظم نے پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے مسلسل حمایت پرشکریہ ادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے بعد قطر اور ترکیہ بھی جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button