پاکستان اور سعودی عرب نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔یہ تشویش نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کے دوران سامنے آئی۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ مستقل امن اور استحکام کے لیے جنگ بندی کا مکمل احترام اور اس پر عملدرآمد نہایت ضروری ہے۔اسحاق ڈار نے پاکستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے سعودی عرب کی مسلسل حمایت کو سراہا۔گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔
