
قومی
اسلام آباد میں علاقائی صورتحال پر چار ملکی اجلاس آج سے شروع ہو گا
اسلام آباد میں آج سے پاکستان، سعودی عرب، ترکی اور مصر کے درمیان دو روزہ چار ملکی اجلاس شروع ہو گا جس میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اجلاس کی صدارت نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحق ڈار کریں گے۔اس سلسلے میں ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، جبکہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ آج بعد میں وفاقی دارالحکومت پہنچیں گے۔















