صدر آصف علی زرداری نے تقرری، سول ایوارڈز سے نوازنے اور سزائوں میں خصوصی کمی کے ساتھ قانون سازی کے کئی اقدامات کی منظوری دی ہے۔
صدر مملکت نے اعزاز اسلم ڈار کی بلوچستان کے کوٹے کے برعکس بطور رکن فیڈرل پبلک سروس کمیشن تقرری کی بھی منظوری دے دی۔
مزید برآں صدر مملکت نے پروفیسر سرور محمد خواجہ، راشد ملک اور زین العابدین احسن کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے نوازنے کی منظوری دی۔صدر مملکت نے عید الفطر اور یوم پاکستان 2026کے موقع پر سزائوں میں خصوصی کمی کی بھی منظوری دی ہے۔
