نائب وزیراعظم اور ترکیہ کے وزیر خارجہ کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے سعودی عرب میں ملاقات کی اور علاقے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ریاض میں مشاورتی وزارتی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے قریبی رابطے اور پاک ترکیہ دوطرفہ شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Exit mobile version