وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا وفاقی سرکاری ملازمین کیلئےبڑا اعلان، عید سے پہلے تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی سرکاری ملازمین کو عید الفطر 2026ء کی چھٹیوں سے پہلے تنخواہ ادا کر دی جائے گی۔

اس سلسلے میں وفاقی سرکاری محکموں کو وزیر اعظم کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے عید سے پہلے تنخواہ کی ادائیگی کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Exit mobile version